ملتان/ سکھر (آئی این پی )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑتا رہا، دنیا کو یہ باور نہیں کراسکے کہ ان کی وجہ سے کتنا نقصان اٹھایا، سوچنا چاہیے کہ امریکا کیوں پاکستان کو دھمکی دیتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ پر 12 ہزار 5 سو ارب روپے ضائع ہوگئے، یہ رقم ملک پر خرچ ہوتی تو آج پاکستان خوشحال ہوتا ،آج ملک بحران کا شکار ہے، حکمرانوں اور اداروں میں تصادم نظر آتا ہے،، وزرا اداروں کو دھمکیاں دیں گے تو ادارے کمزور ہوں گے، ادارے کمزور ہوں گے تو ملک کمزور ہوگا۔ گزشتہ روز سکھر میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئیخورشید شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑتا رہا، مگر دنیا کو باور نہیں کراسکا کہ کتنا نقصان ہوا ہے، سوچنا چاہئے کہ امریکہ کیوں پاکستان کو دھمکی دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکو مت نے بجلی اتنی مہنگی کردی ہے کہ لوگ بجلی کا بل دینے سے قاصر ہیں، پیپلز پارٹی کے دور میں بجلی 8روپے فی یونٹ تھی، آج 14 روپے یونٹ ہے۔