جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں پار لیمنٹ اور حکومت کو آئینی مدت پوری کرنی چاہیے:شیری رحمن

Sep 05, 2017

ملتان/ لاہور(آئی این پی) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی نائب صدر سینیٹرشیری رحمن نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں پار لیمنٹ اور حکومت کو آئینی مدت پوری کر نی چاہیے ‘نواز شریف کو بچانے کیلئے آئین میں کوئی ترمیم نہیں کی جائے گی اور پیپلزپارٹی کسی بھی ایسے اقدامات کی بھر پور مخالفت کر یں گے ۔ اپنے ایک انٹر ویومیں شیری رحمن نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا ہے اور عدالتوں کے خلاف نواز شریف جو زبان استعمال کر رہے ہیں وہ قابل افسوس ہے جب عدالت نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف فیصلہ دیا تھا تو نواز شریف کا موقف تھا یہ سب کچھ عوام کے سامنے ہے ججز عدالت میں نواز شریف کے وکلا سے اثاثوں کے ثبوت مانگتے رہے مگر کسی کے پاس کوئی ثبوت نہ تھا پھر جے آئی ٹی والے ان سے ثبوت مانگتے رہے مگر کسی نے کوئی ثبوت نہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کے بچائو کیلئے آئین میں کسی ترامیم کی اجازت دیں گے اور نہ ہی اس کو سپورٹ کر یں گے بلکہ ڈٹ کرمخالفت کریں گے اورموجودہ حالات میں ملک میں جمہو ریت کو کوئی خطرہ نہیں ۔

مزیدخبریں