نواز شریف کو بھاگنے نہیں دےنگے، انہیں جیل جانا ہی پڑے گا: عمران خان

لاہور/بنی گالہ (آئی اےن پی) تحر ےک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشر ےف کو بھاگنے نہےں دےں گے انکو جےل جانا ہی پڑ ےگا ‘نوازشر ےف اس وجہ سے نکلے کےونکہ اربوں روپے کی چوری کی اور اس سے اپنے بچوں کے نام پر جائیدادیں بنائیں ‘سپریم کورٹ کے سامنے جھوٹ بولا اور جعلی دستاویزات پیش کیں‘تحر ےک انصاف این اے 120کے ضمنی انتخاب میں آخری گیند تک لڑے گی‘ انتخابی مہم چلانے والے عوام کے پاس یہ پیغام لے کر جائیں ملک کے جو اربوں روپے چوری کرکے باہر لیجائے گئے ہیں یہ عمران خان ، ڈاکٹر یاسمین راشد یا پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ پاکستان کے لوگوں کا پیسہ ہے۔ (ن) لےگ لاہور کے ضمنی انتخابات مےں سر کاری وسائل استعمال کر رہی ہے ۔تفصےلات کے مطابق تحر ےک انصاف چےئر مےن عمران خان کے بچے اپنے والد کے ساتھ عےد منانے کےلئے خصوصی طور پر پاکستان آئے اور عمران خان ان کو لےنے کےلئے خود اےئر پورٹ آئے اور انکے ساتھ عےد منائی جبکہ اپنے اےک انٹر وےو کے دوران عمران خان نے کہا کہ اگر نواز شریف عدالت کے فیصلے کو نہیں مان رہے تو دوسرے مجرم کیوں مانیں گے؟ اربوں کی چوری اگر بڑی نہیں تو جیلوں میں قید لوگوں کا کیا قصور ہے؟ نواز شریف بار بار یہ پوچھ رہے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا، میں بتانا چاہتا ہوں کہ نواز شریف کو کرپشن پر نااہل کیا گیا، اربوں روپے کی چوری کر کے ملک سے باہر بھیجے گئے، نوازشریف آپ کو اس لیے نکالا گیا کیوں کہ آپ نے چوری کی جو عدالت میں پکڑی گئی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے ضمنی انتخابات مےں عوام کو آگاہ کیا جائے کہ اگر آپ نواز شریف یا ان کے نامزد کردہ امیدوار کو ووٹ دیں گے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ملک میں انصاف اور احتساب کے ساتھ نہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں جنہیں سپریم کورٹ نے کرپشن کرنے پر نا اہل کیا اگر کرپشن بری چیز نہیں تو جیلوں میں قید ہزاروں، لاکھوں لوگوں کا کیا قصور ہے ۔ ہمیں لوگوں کو جگانا ہے جس مےں ہم کامےاب ہوں گے اور اس ملک سے کر پٹ سےاستدانوں کی سےاست ہمےشہ کےلئے ختم ہوجائےگی ۔

ای پیپر دی نیشن