لاہور(سپورٹس رپورٹر) عید کی چھٹیوں کے بعد پی ایچ ایف ڈیویلپمنٹ سکواڈ کا کیمپ آج سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عمان کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے لیے پی ایچ ایف ڈیویلپمنٹ سکواڈ کا اعلان کر رکھا ہے جو 7 ستمبر کی صبح کراچی سے عمان کے لیے روانہ ہوگا۔ ٹیم کے منیجر اولمپیئن منصور احمد کا کہنا ہے کہ عمان کے خلاف تیاری کا اتنا موقع نہیں ملا اس کے باوجود بھی اچھے نتائج حاصل کرینگے۔