ورلڈ الیون کی آمدخوش آئند‘خواہش ہے برطانوی ٹیم بھی آئے:ہائی کمشنر

Sep 05, 2017

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کی پاکستان میں آمد ملکی کرکٹ کے لئے خوش آئند ہے میری خواہش ہے کہ برطانوی ٹیم بھی یہاں کا دورہ کریں۔عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ورلڈ الیون کی آمد خوش آئند ہے، میری کوشش ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کی بحالی کے لیے کردار ادا کروں۔سابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون بھی پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے خواہش مند تھے۔ عامر خان کے حوالے سے برطانوی سفیر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے محمد علی ہیں ،عامر خان پاکستان میں برطانوی اور برطانیہ میں پاکستانی سفیر ہیں۔

مزیدخبریں