عید صفائی آپریشن میں 50ہزارٹن الائشوں کو ٹھکانے لگایا گیا: ایل ڈبلیو ایم سی

لاہور(خبر نگار) ایل ڈبلیو ایم سی کا چاند رات سے شروع ہونے والے عید صفائی آپریشن عید کے تیسرے روز تک جاری رہا ایل ڈبلیو ایم سی نے 50ہزار ٹن آلائشوں کو اٹھا کر ماحول دوست طریقے سے ڈمپ کیا ۔کمپنی کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی ) کے تمام ملازمین کو عید الاضحی پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارک باد اور شاباش کا پیغام دیا ۔تاہم یہ ایک بد قسمتی بھی ہے کہ اس سال درجنوں اوجڑیاں اور آلائشیں لاہور کینال میں تیرتی ہوئی نظر آئیں ایسی کئی اوجڑیاں سوموار کو بھی صحافی کالونی کے سامنے پل اور نواب کالونی کے سامنے پیدل چلنے والوں کیلئے بنائے پل کے نیچے پانی میںپھنسی ہوئی نکالے جانے کی منتظر تھی۔ چیئر مین ایل ڈبلیو ایم سی کرنل ریٹارڈ مبشر جاوید نے خصوصی بریفنگ دی۔ اس موقع پرایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی بلال مصطفی سید اورمشہور اداکار جان ریمبو موجود تھے۔ چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی نے کہا ہے کہ اپنی چھٹیاں قربان کرکے عام شہریوں کے لےے صاف ستھرا ماحول یقینی بنانا ورکرز کی طرف سے ایک قابل قدر خدمت ہے جس کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر بلال مصطفی سید کے مطابق صفائی آپریشن کے نتیجے میں قربانی کے جانوروں کی50 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اور گندگی کامیابی سے ٹھکانے لگائیں۔ عید آپریشن میں ایل ڈبلیوایم سی افسران سمیت 15ہزارسے زائد ورکرز نے حصہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن