کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) ورلڈ جونیئر اسکریبل چیمئپن شپ میں پاکستان کو پانچ ورلڈ ٹائٹل جتوانے والے نوجوان اسکریبل چیمئپن جب انگلینڈ سے وطن واپس پہنچے تو ان کاشاندار استقبال کیا گیا، بچوں پر پھولوں کی پتیاں نچھار کی گئیںاور ان کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ ایئرپورٹ پر صوبائی وزیرکھیل سندھ اور سیکریٹری اسپورٹس کی خصوصی ہدایت پر سندھ اسپورٹس بورڈکے سینئر ایڈوائزر مشیر رازق حسین ربانی نے اپنے اسٹاف کے دیگر افراد کے ساتھ ان بچوں کا استقبال کیااوران کوپھولوں کے بکے پیش کئے۔استقبال کرنے والوں میں پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے عہدے داران اور بچوں کے والدین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔پاکستانی کی اسکریبل ٹیم نے انگلینڈ میں ناٹنگھم میں ورلڈ جونیئر اسکریبل چیمئپن شپ میں پانچ مختلف کیٹگری میں ورلڈ ٹائٹل حاصل کئے ۔سابق ورلڈ یوتھ چیمپین معیذاللہ بیگ ورلڈ چیمئپن شپ کے رنر اپ رہے، ورلڈ ٹائٹل امریکی کھلاڑی کے نام رہا۔کامیاب کھلاڑیوں کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی۔ اس موقع پر پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے ڈائرکٹر یوتھ پروگرام طارق پرویز نے کہا کہ پاکستانی طالبعلموں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ ان بچوں نے اپنی محنت اور لگن کی بدولت ورلڈ ٹائٹل جیتے۔ پاکستان نے ایونٹ میں تقریبا کلین سوئپ کیا۔ قومی کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے شہر ناٹنگھم میں ہونے والی جو نیئر ورلڈ اسکریبل چیمپیین شپ کی چھ میں سے پانچ ایج کٹیگریز میں ورلڈ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہے۔احد ریاض انڈر ایٹین ،صہیب ثناءاللہ انڈر سکسٹین، حمزہ نعیم،انڈر فورٹین، عماد علی انڈر ٹویلیو، مونس خان،انڈر ٹین کٹیگری میں ورلڈ چیمپین بنے۔سابق ورلڈ یوتھ چیمپین معیذاللہ بیگ ورلڈ چیمپیمن شپ کے رنر اپ رہے۔ ورلڈ ٹائٹل امریکی کھلاڑی کے۔نام رہا۔ وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش خان مہر پہلے ہی ورلڈ چیمپینز کو ایوارڈز دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔