راولپنڈ ی (نیوزرپورٹر) عید کے دوسرے اور تیسرے دن سے ملک بھر سے مری آنے والے سیاحوں نے چیئرلفٹ پتریاٹہ مری کی سواری سے ا پنی عید کی خوشیوں کو دو بالا کیا۔ چیئرلفٹ انتظامیہ نے سیاحوں کو خوش آمدید کہا اوران کے دورے کو یادگار بنانے کے لئے چیئرلفٹ اور کیبل کار رائیڈ کے خصوصی انتظامات کئے۔ ریجنل منیجر ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب و پتریاٹہ چیئرلفٹ محسن فضل نے کہا کہ مری میںسیاحوں کیلئے سب سے بڑا تفریحی مقام پتریاٹہ ہے جہاں جدید چیئرلفٹ اور کیبل کار سیاح فیملیز کے لئے دلچسپی اور پرلطف رائڈ کا سامان فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر پوائنٹ مری میں سفاری ٹرین بھی عید کے موقع پر سیاحوں کو مری کے دلفریب نظاروںسے محظوظ کرنے کے لئے تفریحی پوائنٹس کے راونڈ لگا رہی ہے اور بچے اور بڑے ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی طرف سے فراہم کی گئی تفریحی سہولیات سے لطف اندوز رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم ڈی احمر ملک اور جنر ل منیجر اسجد غنی کی سرپرسی میں پتریاٹہ چیئر لفٹ کی اپرگریڈیشن کے بعد اس تفریحی منصوبے کے سیفٹی فیچرز میں اضافہ ہوا ہے اور اب سیاح زیادہ پر اعتماد اور اطمینان بخش طور پر پتریاٹہ چیئرلفٹ اور کیبل کار کی سواری سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔
مری جانے والے سیاح پتریاٹہ چیئر لفٹ کی سواری سے محظوظ ہوتے رہے
Sep 05, 2017