وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بہتر تعلقات چاہتے ہیں افغان مسئلے کا حل نہیں مذاکرات ہیں .افغان صدر کی جانب سے مذاکرات کی بات کرنا پاکستان کے موقف کی تائید ہے.پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں وزیر خارجہ آصف نے امریکی پالیسی وعلاقائی صورتحال پر سفیروں سے تجاویز مانگ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک سے برابری کی بنیاد پر بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔ افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں مذاکرات ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔ افغان صدر کی جانب سے مذاکرات کی بات ہمارے موقف کی حمایت ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ ہر سطح پر بھرپور طریقے سے اٹھانا ہوگا۔
وزیر خارجہ نے امریکی پالیسی وعلاقائی صورتحال پر سفیروں سے تجاویز مانگ لیں
Sep 05, 2017 | 13:12