پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں محرم ، عاشورہ اور ورلڈ الیون کے حوالے سے ہائی لیول آفیشلز کی گرینڈ سیکیوریٹی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ میٹنگ سی سی پی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ امین وینس کی قیادت میں سرانجام پائی .میٹنگ میں کل 25ایس پیز اور دیگر سیکیورٹی آفیشلز نے حصہ لیا۔شرکا میں ڈی آئ جی انوسٹی گیشن ، ایس پی سیکوریٹی ، ایس پی ہیڈ کوارٹر ، ایس پی مجاہد فورس ، ایس ایس پی سی آر او شامل تھے. آپریشنز اور انوسٹی گیشن کے بارہ ایس پیز بھی میٹنگ میں شامل تھے. ٹریفک منیجمنٹ پلان کے لئے سی ٹی او رائے اعجاز اور دیگر ٹریفک پولیس افسران نے بھی بھرپور حصہ لیا۔ شرکاء نے لاہور کی سیکیورٹی کو ہر لحاظ سے محفوظ اور مضبوط بنائے جانے کے عزم کا اظہار کیا.