کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی موجودگی میں ملک کوکوئی خطرہ نہیں‘ بھارت سمیت جس کسی نے بھی پاکستان پر میلی نگاہ ڈالی وہ دنیا دیکھنے کے قابل نہیں رہے گا۔ انہوںنے یہ بات یوم دفاع پاکستان کے موقع پرایک پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ 1965ء کی جنگ میں پاکستان نے بھارت کو جوسبق دیا تھا وہ بھارت کبھی نہیں بھول سکے گا جبکہ ہمارے دلوں میں اس جنگ میں مادروطن کی حفاظت کیلئے جانوں کی قربانی پیش کرنے والے شہداء ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ہمیں اپنے غازیوں کوبھی زبردست خراج تحسین پیش کرنا چاہئے۔ سید ضیاء عباس نے کہا کہ صرف ایک جنگ ہی نہیں وطن کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے جانیں قربان کرنے والے بھی ہمارے ہیرو ہیں اور تمام شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم دفاع پاکستان بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔
ضیاء عباس
افواج پاکستان کی موجودگی میں ملک کوکوئی خطرہ نہیں‘ضیاء عباس
Sep 05, 2018