تل ابیب (بی بی سی ڈاٹ کام) مونیکا لیونسکی اسرائیل میں ہونے والا ایک انٹرویو اس وقت چھوڑ کر چلی گئیں جب ان سے بل کلنٹن کے ساتھ ان کے رشتے کے بارے میں سوال کیا گیا۔ ٹوئٹر پر مونیکا لیونسکی نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تب انٹرویو چھوڑ کر گئیں جب ان سے ایسے موضوع کے بارے میں پوچھا گیا ’جس پر اب بات نہیں ہو سکتی‘۔ اسرائیل کے چینل 2 نیوز نے مونیکا لیونسکی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کے ’احساسات‘ کی قدر کرتے ہیں۔
مونیکا