لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن کورٹ میں صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت کیخلاف ہتک عزت کا دعوی ٰدائر کردیا گیا۔ دعویٰ سابق ایم پی اے سیمل راجہ کی جانب نے موقف اختیار کیا کہ راجہ بشارت نے فیملی کورٹ میں بیان حلفی میں جھوٹ بولا اور میرے خلاف غیرمناسب زبان استعمال کی۔ راجہ بشارت کی نامناسب زبان سے میری شہرت متاثر ہوئی لہٰذا گھٹیا زبان استعمال کرنے پر راجہ بشارت کیخلاف فوجداری دفعات کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے۔ سیشن جج لاہور نے ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمن کو سیمل راجہ کے دعویٰ پر سماعت کا حکم دیتے ہوئے درخواست ارسال کردی۔