ساہیوال : بیٹی پر تشدد سے روکنے پر داماد نے سسر کو قتل کر دیا

ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت+ نا مہ نگار) نواحی گائوں میر داد معافی میں میاں بیوی کی لڑائی چھڑانے پر داماد نے سسر کو گلا دبا کر ہلاک کر دیا ملزم گرفتار۔واقعات کے مطابق نیابت چک 608۔گ ب وٹو چوک میں اپنے داماد احمد کے گھر اپنی بیٹی سے ملنے آیا ، سوموار کی شام کو جب ذو الفقار اور اسکی بیوی کھیتوں سے واپس آئے تو میاں بیوی کے در میان جھگڑا ہو گیا ، ذو الفقار اپنی بیوی پر تشدد کر نے لگا تو نیابت نے ذوالفقار کو روکا ذوالفقارا ور اس کا نا معلوم ساتھی مشتعل ہو گئے اورانہوں نے نیابت کو گلہ دبا کر ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دی ۔مقتول کے بیٹے محمد رفیق کی رپورٹ پر پولیس نے دونوں ملزموں کے خلاف مقدمہ 34,302ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور ایک ملزم ذوالفقار کو گرفتار کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...