حکومت پنجاب جلد نئی لیبر پالیسی کا اعلان کرے گی: صوبائی وزیر محنت

Sep 05, 2018

لا ہور (اپنے نامہ نگار سے)حکومت پنجاب مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جلد ہی نئی لیبر پالیسی کا اعلان کرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے عملی اقدامات نچلے طبقے کی فلاح و بہبود کے مشن کی تکمیل کے آئینہ دار ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل عنصر مجید نیازی نے محکمہ لیبر ویلفیئراور پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے لاہور ڈویژن کی سطح پرکئے گئے اقدامات کے حوالے سے محکمانہ بریفنگ کے دوران کہی-سیکرٹری لیبر سارہ اسلم، ڈی جی لیبر فاروق حمید شیخ، ڈی جی سوشل سیکورٹی ہیڈکوارٹر بابر عباس اور محکمہ لیبرویلفیئراور سوشل سیکورٹی ہیڈآفس کے دیگر اعلیٰ افسران نے بریفنگ میں شرکت کی۔ ادارے کے تحت تحفظ یافتہ کارکنوں اور ورکرز کو آن لائن بینکنگ کے ذریعے پنشن کی ادائیگی اور رجسٹریشن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیرمحنت عنصر مجید نیازی نے بریفنگ پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ محکمہ کے افسران اور ملازمین مزدور طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں