لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کے موقع پر میوزیکل پروگرام ’’اے پترھٹاں تے نئیں وکدے‘‘ کل30 7:بجے الحمراء لان میں پیش کیاجائے گا۔ چیئرمین الحمراء توقیر ناصر کہا کہ ہم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جو ملک وقوم کی بقاء کا ضامن ہیں،ہمارے لئے ان شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنے کاسب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنی خدمات کو ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے وقف کردیں اور خلوض نیت سے اپنی استطاعت کے مطابق ان شہداء کے لازوال جذبے کو اپنے نئی نسل تک پہچانے کا اہتمام کریں۔ایگزیکٹوڈائریکٹر کیپٹن(ر)عطاء محمدخان نے کہا کہ ہماری سرزمین کی زرخیزی کو انہی سپوتوں کی قربانیوں کے سبب دوام حاصل ہے جنہوں نے اپنی زندگیاں قربان کرنے میں دریغ نہ کیااور اپنے وطن کی حفاظت میں اپنی جانوں کا نذانہ پیش کردیا ، واضح رہے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میںملک کے نا مور گلوکار ترنم ناز،انور رفیع،عمران شوکت علی اور ریاض ندیم اپنی پرفامنس میں اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ سننے والوں میں پاکستانیت کا جذبہ بھی تازہ کریں گے۔