نئی فلموں میںمیوزک کو مسلسل نظر اندازکیاجا رہا ہے:حنا علی خان

لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکارہ حنا علی خان نے کہا ہے کہ فلم کی کامیابی میں میوزک کا ہمیشہ اہم کردار رہا ہے،مگر نئی فلموں میں اس کو مسلسل نظر اندازکیاجا رہا ہے۔ہمارے پاس بہترین میوزیشنز،نغمہ نگار، کمپوزر اور گلوکار موجود ہیں جن کی صلاحیتوں کا اعتراف بھارت سمیت پوری دنیا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی لاتعداد فلمیں ہیں جن کی کامیابی کا سبب اس کا میوزک بنا ۔ فلم بین طویل عرصہ سے معیاری فلمی میوزک سننے سے محروم ہیںجبکہ ہمارے نئے فلم میکرزنے بھی اس شعبے پر توجہ نہیں دے رہے جو چند ایک گیت شامل کئے جاتے ہیں ان کی شاعری، کمپوزیشن اور گائیکی اس معیار کی ہی نہیں ہوتی کہ جو لوگوں میں مقبول ہو۔پچھلے دنوں فلم ’’جیک پاٹ‘‘آئی تھی جس کا میوزک قابل تعریف تھا۔حنا علی خان نے کہا کہ ہمارے فلم میکرز کو میوزک پر بھی توجہ دینا ہوگی۔ میں نے ایک گیت’’یاحیببی‘‘ ریکارڈ کیا ہے جس کا ویڈیو بہت جلد لانچ کردیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...