یوم دفاع ویمنز ہاکی ٹیموں کا نمائشی میچ پرسوںکھیلا جائے گا

Sep 05, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپورٹس اکیڈمی کے زیر اہتمام یوم دفاع کے سلسلہ میں ویمنز ہاکی ٹیموں کا نمائشی میچ 7 ستمبر کو جوہر ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ نمائشی میچ کے لیے ٹیموں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں منہاس الیون کا مقابلہ ایم ایم عالم الیون سے دن چار بجے ہوگا میچ کی اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک ہونگی جو کامیاب ٹیم کی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگی۔

مزیدخبریں