ایشیا کرکٹ کپ ِ16رکنی قومی سکواڈ کااعلان ، حفیظ ڈراپ ، شان پہلی بار شامل

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے یو اے ای میں کھیلے جا نے والے ایشیا کپ کیلئے سولہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ دورہ زمبابوے کرنے والی ٹیم سے محمد حفیظ اور یاسر شاہ ڈراپ ہو گئے جبکہ شان مسعود کو بطور تیسرے اوپنر ٹیم کا ھصہ بنا گیا ہے، عماد وسیم انجری ے بعد ابھی تک مکمل فٹنس حاصل نہ کرنے پر منتخب نہ ہو سکے۔ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔سکواڈ میں سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے ۔دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، شعیب ملک، جنید خان، عثمان شنواری، شاہین شاہ آفریدی، آصف علی، حارث سہیل،فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی اور محمد عامر شامل ہیں۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں وہ بعض کھلاڑیوں کو آزمانا چاہتے ہیں۔محمد حفیظ کی سلیکشن کے حوالے سے کہا کہ آل راؤنڈر کا کیریئر ابھی ختم نہیں ہوا، وہ پاکستان ٹیم کے ورلڈ کپ پلان کا حصہ ہیں۔ ان سمیت کسی کو بھی مایوس نہیں ہو نا چاہئے بلکہ جس کی جب ضرورت ہو گی اس کو موقع دیا جائیگا۔ عماد وسیم کو فٹنس ثابت کرنے کے لیے 3 مواقع دیے گئے، تاہم اپنی انجری کے باعث وہ ٹیسٹ کلیئر نہیں کر سکے۔اور پالیسی کے مطابق وہ ٹیم میں شامل نہیں ہو ئے۔ انہوں نے یاسر شاہ کو ردھم میں آ نے کے لئے زیادہ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ وہ میچ ونر ہیں اور ردھم حاصل کرنے کے بعد دوبارہ ٹیم کا صہ بن جائیں گے۔ یو اے ای کنڈیشنز بارے چیف سلیکٹر نے کہا کہ کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے 6 فاسٹ باؤلرز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔کامران اکمل کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرتا ہوں، انہیں بلے مارنے کا نہیں کہتا، لہذا کامران اکمل کو مشورہ نہیں دے سکتا۔ کوہلی بڑے کھلاڑی ہیں اور ان کی عدم شرکت بارے بھارتی ٹیم کو فکر ہو نی چاہئے ہم اپنی ٹیم پر فوکس کئے ہوئے ہیں اور توقع ہے کہ ٹیم تینوں شعبوں میں بہتری لانے کے بعد ایشیا کپ میں بہتر کارکردگی دکھائے گی۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اعتراف کیا ہے کہ جس طرح کی بیٹنگ کارکردگی سرفراز سے توقع کی جاتی ہے یا جتنا وہ اچھا بیٹسمین ہے ، اس طرح وہ کارکردگی نہیں دکھا رہا تاہم بہتری کی امید ہے کہ جلد سرفراز فارم میں آجائیگا۔ورلڈ کپ سے قبل مزید تجربات ہو سکتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ فاسٹ بولرز پر زیادہ بوجھ نہ پڑے، یو اے ای میں گرم موسم کی وجہ سے 6 فاسٹ بائولرز کوسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔بہت سے کھلاڑی ایسے ہیں جن کی پرفارمنس اچھی ہے لیکن ان کو اس وقت موقع نہیں دیا جاسکتا۔ میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرتا ہوں ڈراپ ہونے والے کھلاڑیوں کو دلبرداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ یاسر شاہ کے بارے میں انضمام الحق نے کہاکہ انجری کے بعد یاسر کو زمبابوے سیریز میں موقع دیا تاہم اسے ابھی ڈومیسٹک کھیلنے کی ضرورت ہے۔ احمد شہزاد کے بارے میں انضمام الحق نے کہاکہ ان کی کلیئرنس ملنے کے بعد سلیکشن کیلئے دیکھا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...