کراچی(آئی این پی)ڈاکس کے علاقے میں11 سالہ بچی سے زیادتی کیس کی سماعت میں عدالت نے مجرم کو 5لاکھ روپے جرمانے اورپھانسی کی سزاسنادی۔تفصیلات کے مطابق بچی زیادتی کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع غربی کی عدالت میں ہوئی۔جس میں عدالت نے 11 سال کی بچی سے زیادتی کے ملزم گلزار کو پھانسی کی سزا سنا دی۔عدالت نے فیصلہ میں ریمارکس دیئے کہ مجرم گلزار کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ نومبر2011 میں گلزارنے ڈاکس میں 11 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
کراچی: عدالت نے 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کیس کے مجرم کوپھانسی 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی
Sep 05, 2018