واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا کی فیڈرل بورڈ رینکنگ میں پہلی پوزیشن

لاہور (پ ر) واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا نے فیڈرل بورڈ کے تحت ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحان 2018 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ واپڈا کیڈٹ کالج نے مجموعی طور پر مذکورہ امتحانات میں 6 جی پی اے (GPA) کے ساتھ فیڈرل بورڈ کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ فیڈرل بورڈ کے ساتھ اس وقت ایک ہزار 60 سکول اور کالجز کا الحاق ہے جن میں 44 بیرون ملک تعلیمی ادارے قائم ہیں اور واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا نے ان تمام اداروں میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔ واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا کے 105کیڈٹس نے امتحان میں A پلس گریڈ حاصل کیا اور انکا اوسط 93.8 فیصد رہا۔ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کیڈٹ کالج کے اساتذہ اور طلبا کو مبارکباد دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...