کل پاکستان تحفظ ختم نبوت کانفرنس پرسوں چناب نگر میں ہو گی

Sep 05, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے بتایا ہے کہ 31ویں سالانہ کل پاکستان تحفظ ختم نبوت کانفرنس یوم تحفظ ختم نبوت کے موقع پر 7 ستمبر جمعۃ المبارک کو جامعہ عثمانیہ مسلم کالونی چناب نگر میں صبح 10 بجے شروع ہو کر رات گئے تک جاری رہے گی کانفرنس کی مختلف نشستوں کی صدارت مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ کرینگے۔ کانفرنس سے مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، مولانا فضل الرحیم اشرفی، مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا زاہد محمود قاسمی، مولانا شاہ نواز فاروقی، محمد طاہر عبدالرزاق، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، علامہ محمد ممتاز اعوان، حافظ محمد طلحہ سعید، مفتی محمد طیب، مفتی طاہر مسعود، مولانا سیف اللہ شاہ نوری و دیگر علماء کرام و مشائخ عظام خطاب کرینگے۔

مزیدخبریں