شہدا سرمایہ افتخار، جانیں دیکر قوم کا مستقبل محفوظ بنایا: آمنہ مریم

Sep 05, 2018

لاہور (پ ر) آمنہ مریم ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کو بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ بہت خوش آئند ہے۔ پاک دھرتی کی حفاظت میں جان دینے والے ہمارا سرمایہ افتخار ہیں۔ شہدا کی قربانیاں ملک کے استحکام اور سلامتی میں اضافے کا سبب ہیں۔ تحریک آزادی، جنگ ستمبر، دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر قوم کا مستقبل محفوظ کیا۔ پوری قوم شہدائے وطن کو سلام پیش کرتی ہے۔ شہدا نے اپنی جانیں قربان کرکے وطن عزیز کو محفوظ بنایا ہے۔ بہادر افواج کے کارنامے رہتی دنیا تک مثال ہیں۔ 6 ستمبر ہماری فتح اور عزم کی یاد دلاتا ہے دشمن یاد رکھے اس قوم کو موت سے ڈر نہیں لگتا۔ شہادت ہمارے لئے ایک اعزاز ہے جو خوش نصیبوں کو ملتا ہے وکلا برادری نے بھی ہر موقع پر وطن کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ عدلیہ بحالی تحریک سانحہ کوئٹہ اور دیگر واقعات میں شہید وکلا قومی ہیرو ہیں

مزیدخبریں