لاہور( سٹاف رپورٹر) سابقہ حکومت کے دور میں محکمہ سکول ایجوکیشن میں کرپشن میں سہولت کا ر بننے والے افسران کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔ پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے سیکرٹری جنر ل مرکزیہ کاشف شہزادچوہدری نے کہا ہے کہ سابقہ دور میں محکمہ سکول ایجوکیشن میں سمارٹ بورڈز کی خریداری میں کرپشن میں سہولت کا ری کرنے والے کے خلاف تاحال کو ئی تحقیق نہیں کی گئی ۔ محکمہ نے پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کی طرف سے کمپلینٹ کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔