لاہور (پ ر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان جمعیت علماء اہلسنت کے سربراہ مولانا غلام حسین نعیمی تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا الیاس چنیوٹی (ایم پی اے) جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر فرید احمد پراچہ مجلس احرار اسلام کے رہنما میاں محمد اویس مسلم لیگ (علماء و مشائخ) ونگ کے الحاج پیر ولی اللہ شاہ بخاری جے یو آئی کے رہنما مولانا محمد اشرف گجر جے یو پی کے رہنما پیر جمشید احمد نورانی جماعت نقشبندیہ کے امیر پیر طارق محمود نقشبندی جمعیت اہلحدیث کے رہنما مولانا محمد نعیم بادشاہ جمعیت اہلسنت کے سربراہ مولانا محمد حنیف حقانی تحریک ملت جعفریہ کے رہنما علامہ وقار الحسنین نقوی تنظیم علماء و مشائخ کے رہنما الحاج پیر محمد ناصر، چاروں مسالک اتحاد علماء کونسل کے مولانا محمد اسلم ندیم، علامہ اصغر چشتی، مولانا محمد قاسم بلوچ اور حافظ محمد یعقوب شاہ نے اعلان کیا ہے کہ 7 ستمبر جمعۃ المبارک کو ملک بھر میں یوم تحفظ ختم نبوت انتہائی جوش جذبہ کے ساتھ بھرپور انداز سے منایا جائے گا اور ستمبر 74ء کو پارلیمنٹ کا متفقہ طور پر منکرین ختم نبوت قادیانی فتنہ کو آئینی و قانونی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے فیصلہ کی یاد میں ملک بھر میں حسب سابق مختلف نوعیت کے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ نیز دینی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ نئی حکومت آئین پاکستان کے تحت تحفظ ختم نبوت اور امتناء قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنائے جو اس کا فرض منصبی ہے۔