شمالی لاہور سے مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کی تحریک انصاف میں شمولیت

Sep 05, 2018

لاہور( خصوصی نامہ نگار ) تحریک انصاف کے ایم ایل اے و این اے 124سے امیدوار غلام محی الدین دیوان سے شمالی لاہور سے سینئر مسلم لیگی رہنما و چیئر مین یوسی 41منیر احمد، ڈاکٹر عامر ، رانا ریاض ، تجمل شاہ، شیخ شاہد جنرل کونسلر ،شکیل افتخارجنرل کونسلر، حا فظ احمد جنرل کونسلر، ادریس الرحمان مغل صدر مسلم لیگ (ن) یوسی 41،زاہدمنیر ، ارشاد بھولا، رانا وقاص ، چوہدری خالد اور افتخار بٹ نے ملاقات کی اور اپنے دیگر ساتھوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت اور غلام محی الدین دیوان کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔اس موقع پر غلام محی الدین دیوان نے کہاکہ عمران خان کی زندگی ایک کھلی کتاب کی طرح ہے یہ ہی وہ واحد سیاسی لیڈر ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے پی ٹی آئی عام آدمی کی جماعت ہے ۔ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ کفایت شعاری سادگی کو فروغ دیں گے،،تمام فیصلے قوم کے وسیع تر مفاد میں ہوں گے شہباز شریف اپنے 10برسوں کی ''کارکردگی''کا حساب دینے کی تیاری کرلیں قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب دیناہو گا

مزیدخبریں