ن لیگ اور فضل الرحمان کی بچگانہ سیاست سے صدادتی انتخاب میں ناکامی ہوئی: پیپلز پارٹی

Sep 05, 2018

لاہور( خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے ابتدائی اقدامات سے لگتا ہے کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کے لئے پہلے ایک کروڑ لوگوں کو بیروزگار کیا جائے گا اور بعد میں اُن کو نوکریاں دے کر اپنے منشور کی تکمیل کا نعرہ لگایا جائے گا۔ تحریک حکومت کے چند دنوں کے اقتدار میں اکھاڑ پچھاڑ کر کے ملک میں ہلچل مچا دی ہے نجکاری کمیٹی کی تشکیل سے لگتا ہے کہ نوکریوں سے نکالنے کے ساتھ ساتھ اداروں کو بھی فروخت کرنے کے تیاری ہو رہی ہے، اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ آج (ن) لیگ اور مولانا فضل الرحمن کی بچگانہ سیاست کی وجہ سے پی ٹی آئی صدر کا بن گیا ہے اگر یہ دونوں جماعتیں سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرتیں تو آج رزلٹ کچھ اور ہوتا۔ پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہو ر کے رہنما نصیر احمد، عبدالکریم میو، حمزہ شیخ، ملک عباس، حمزہ شکور نے کہا کہ بجلی کا بحران شدید سے شدید تر ہو گیا ہے۔ حکومت نے بجلی کا بحران حل کرنے کی بجائے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے فی یونٹ اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ 2روپے یونٹ میں جی ایس ٹی، اور دیگر ٹیکسز شامل نہیں ہیں۔ ٹیکسز شامل کرنے کی اضافہ چار روپے سے اوپر چلا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور لوڈشیڈنگ کے بحران پر قابو پا یا جائے۔

مزیدخبریں