لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عارف علوی کا صدر مملکت منتخب ہونا خوش آئند ہے نئے صدر مملکت کو قومی وقار کی علامت اور عوامی امنگوں کا ترجمان بننا ہوگا ن لیگ نے یوم آزادی کے منکر کو صدارتی امیدوار نامزد کرکے قوم کو مایوس کیا پی ٹی آئی کو صدارتی الیکشن جیتنے پر مبارکباد دیتے ہیں وزیراعظم کو امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات نہیں کرنی چاہئے اب امریکہ سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کا وقت آ گیا ہے امریکی وزیر خارجہ سے دب کر نہیں ڈٹ کر بات کی جائے پاک امریکہ تعلقات کی نئی شروعات میں قومی مفاد کو فوقیت دی جائے امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے بھارت کو خطے کا تھانیدار بنانے کا امریکی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
وزیراعظم کو امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات نہیں کرنی چاہئے: حامد رضا
Sep 05, 2018