کولکتہ(صباح نیوز)بھارتی شہر کولکتہ میں پل گرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 19 افراد زخمی ہو گئے ہیں، بہت سے افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔حادثے کے فورا بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔زخمیوں میں کچھ افراد کی تعداد نازک بتائی جا رہی ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے پل گرنے کے واقعے کو افسوس ناک قرار دیا ہے ۔
کولکتہ: پل گرنے سے ایک شخص ہلاک، 19 زخمی، مودی کا افسوس
Sep 05, 2018