غیرملکی شہریوں کی رقوم کی منتقلی پر نئے ٹیکس کی خبریں،سعودی عرب کی تردید

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت خزانہ نے بعض ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اس خبر کو من گھڑت قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سعودی حکومت غیرملکی ملازمین کی رقوم کی منتقلی پر نیا ٹیکس لگانے پرغور کررہی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ غیرملکی ملازمین کی رقوم کی آزادانہ منتقلی پر نہ تو کوئی قدغن عاید کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی نیا ٹیکس عاید کیا جا رہا ہے۔ سعودی عرب اپنے ہاں کام کرنے والے غیرملکیوں کو رقوم کی منتقلی کی ہرممکن سہولت اور عالمی قوانین اور معیار کے مطابق سہولت مہیا کر رہی ہے۔ غیر ملکیوں کی رقوم کی منتقلی پر کسی قسم کا ٹیکس عاید نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی تجویز زیرغور ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل جنوری 2017ء کو بھی سعودی عرب کے وزارت خزانہ کے ترجمان غیرملکی شہریوں کی ان کے ملکوں کو رقوم کی منتقلی پر کوئی ٹیکس عاید نہیں کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن