ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی کے خاتمے کے دس ہفتے کے بعد بہت سے ڈرائیور ماؤں نے اب اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنا اور وہاں سے واپس لانا شروع کردیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق خواتین نے اپنی گاڑیوں پر بچوں کو کسی ڈرائیور کے ساتھ نہیں بھیجا بلکہ وہ خود انھیں اسکول چھوڑنے اور چھٹی کے وقت گھر واپس لانے کے لیے گئی ہیں۔اپنے بچوں کو اسکول خود چھوڑنے والی بہت سی ماؤں نے اس موقع پر بے پایاں خوشی کا اظہار کیا ہے اور ڈرائیونگ کی اجازت کو سماجی سطح پر ایک خوش آیند تبدیلی قرار دیا ہے۔
کار ڈرائیور سعودی خواتین کی نئی مصروفیت ، بچوں کوسکول چھوڑنا شروع کردیا
Sep 05, 2018