اسلام آباد (اے این این )سرفہ رنگاہ جیپ ریلی تو ختم ہو گئی لیکن اسلام آباد کی کار ریسر سلمی خان اب بھی خبروں میں ہیں، کولڈ ڈیزرٹ کے دشوار ٹریک پر انہوں نے مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔دنیا کے بلند ترین کولڈ ڈیزرٹ پر کار ریلی کا سنسنسی خیز ایونٹ منعقد ہوا، دلچسپ مقابلے تو ختم ہو گئے لیکن ایک خاتون ریسر نے سب کو دنگ کر دیا، اسلام آباد کی سلمی خان نے سرد اور دشوار ٹریک پر ایسے گاڑی دوڑائی کہ مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔انہوں نے ویمن کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی، سلمی خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی بار جیپ ریلی میں حصہ لیا۔ریسنگ ان کا شوق ہے لیکن سِنگل مدر ہونے کے باعث وہ اپنے شوق کو روزگار کا ذریعہ بنا رہی ہیں۔