صدرپیوٹن کی طرف سے چار پاکستانیوں کے لیے روس کا اعلیٰ سول خصوصی ایوارڈ

ماسکو(این این آئی)روسی صدر ولادی میر پوٹن نے ایک روسی کوہ پیما کو ریسکیو کرنے والے چار پاکستانی شہریوں کو روس کے آرڈر آف فرینڈ شپ ایوارڈ سے نوازدیا ۔ روسی کوہ پیما کو جولائی کے اواخر میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے ریسکیو کیا تھا۔روسی نیوز ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوٹن نے چار پاکستانی شہریوں کو آرڈر آف فرینڈ شپ ایوارڈ سے نوازا۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے ان افراد کو ایوارڈ دینے کا اعلان روس کے سرکاری گزٹ میں جاری کیے گئے ایک بیان کے ذریعے کیا گیا۔ اعلیٰ ایوارڈ حاصل کرنے والے پاکستانیوں میں قاضی محمد، عابد رفیق، محمد انجم رفیق اور فخر عباس شامل ہیں۔رواں برس جولائی کے مہینے میں دو روسی کوہ پیما پاکستان کے شمالی علاقوں میں بیافو گ گلیئشر کی لیٹوک ون نامی چوٹی سر کرنے کی کوشش کی دوران پھنس گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن