وزیراعظم کی یادگار تصویر کے ساتھ عارف علوی کو مبارکباد

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے نومنتخب صدر عارف علوی کو مبارکباد دی اور پرانی یاد بھی تازہ کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے اپنے ساتھ عارف علوی کی ایک پرانی تصویر شیئر کی اور لکھا جب دنیا میں ہماری جدوجہد کی ابتدا ہوئی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا عارف علوی تمہیں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن