صابرہ بی بی قتل کیس، تاجی کھوکھر کو ویل چیئر پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی گلزار احمد خالد نے صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت آٹھ ستمبر تک ملتوی کردی ۔گزشتہ روز عدالت کے حکم پر تاجی کھوکھر کو ایمبولینس کے ذریعے جوڈیشل کمپلیکس لا کر ویل چیئر پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا اس موقع پر ملزم کی طرف سے حاضری معافی کی درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ شدید بیمار ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہے تاہم اس درخواست پر مدعی راجہ یعقوب اور وکیل صفائی کی طرف سے بحث کی گئی جس کے بعد مزید کاروائی کیلئے سماعت ملتوی کردی گئی ۔پولیس کی جانب سے ملزم تاجی کھوکھر کو جب عدالت میں پیش کیا گیا تو جوڈیشل کمپلیکس شہریوں کے لیے بند کر دیا گیا جس کے باعث درجنوں شہری ایک گھنٹے تک شدید گرمی میں جوڈیشل کمپلیکس کے دروازے کھلنے کا انتظار کرتے رہے ۔ایک گھنٹے بعد جب تاجی کھوکھر کو عدالت سے واپس لے جایا گیا توپولیس کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس کے دروازے شہریوں کے لیے کھول دیئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...