نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد ضمانت نہ ملنے کی وجہ سے آج کل جیل میں ہیں جہاں انہیں بیماری کے باعث ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے لیکن جس وارڈ میں لالو پرساد کو رکھا گیا ہے اس پر لالو جی نے اعتراض کیا ہے کہ اس وارڈ کے اطراف کتے بہت ہیں جن کے بھونکنے کی وجہ سے انہیں نیند نہیں آتی۔اس صورتحال پر لالو جی نے ہسپتال انتظامیہ کو باقاعدہ طور پر در خواست بھی دے دی ہے جس میںانہوںنے التماس کی ہے کہ وہ کتوں کے بھونکنے کی وجہ سے ساری رات سو نہیں پاتے اس وجہ سے ان کا وارڈ تبدیل کیا جائے۔در خواست پر راجندرا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے ڈائریکٹر آر کے شری واستا کا کہنا ہے کہ وارڈ کی تبدیلی ہسپتال انتظامیہ کے اختیار میں نہیں ۔
کتنوں کے بھونکنے سے ر ات نیند نہیں آتی لالو پرساد کی ہسپتال انتظامیہ کو درخواست
Sep 05, 2018