پاکستان خطہ میں امن کیلئے مخلصانہ کوششیں کر ر ہا ہے‘ دفتر خارجہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) دفتر خارجہ نے افغانستان کے چیف ایگزیکٹو کے نائب ترجمان امید میسام کے مبینہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان درپیش سنجیدہ خطرات اور سلامتی خدشات کے پیش نظر نہ کہ کسی مالیاتی معاوضے کے لئے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے انتھک اور مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے۔ امید میسام کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں اندرونی سلامتی کی صورتحال جوکہ علاقائی اور بین الاقوامی دہشت گرد خطرات کا باعث ہے۔ بہتری کی تمام تر ذمہ داری افغانستان کی حکومت اور اس کے بین الاقوامی شراکت داروں پر ہے۔پاکستان ان کوششوں کی پوری دلجمعی سے حمایت کرتا آیا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ ایسے بیانات سے گریز کیا جائے جو پاک افغان دوطرفہ تعلقات میں حالیہ مثبت تعاون کی روح کے منافی ہوں۔

ای پیپر دی نیشن