لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ آج بھی ملک و قوم اور امت کو بے شمار یزیدوں کا سامناہے حضرت سیدنا امام حسین نے 72 جانثاروں کے ساتھ قربانی کی بے مثال تاریخ رقم کی ۔آج ان کی یہ قربانی پوری اُمت کے لئے مشعل راہ ہے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کی دی ہوئی قربانی کے اصل مقاصد کو سمجھا جائے اور اس وقت کے یزیدوں کابحیثیت قوم مقابلہ کیا جائے ، آج وادی کشمیر میں مسلسل کرفیو ، مارشل لاء اور9 لاکھ افواج کی موجودگی میں کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔