اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ ٹیکس بیس‘ بیرونی قرض اور سود کی ادائیگی پاکستان میں مالی مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔ بیرونی دبائو پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر اثر ڈالے گا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بیرونی دبائو پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر اثر ڈالے گا۔ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگز بی 3 متعدل قوت کی مظہر ہے۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ مالیاتی اور سیاسی صورتحال معیشت پر اثر انداز ہوتی ہے۔ فی کس آمدن اور عالمی اعتبار سے مسابقتی ماحول کافی کم ہے۔ اپنی رپورٹ میں موڈیز نے مزید کہا کم ٹیکس بیس‘ بیرونی قرض اورسود کی ادائیگی مالی مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔