راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری واپس

Sep 05, 2019

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)احتساب عدالت نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتی سکینڈل کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری واپس لے لئے۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی سماعت کے موقع پر راجہ پرویز اشرف اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ گذشتہ سماعت پر ناساز طبیعت کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی عزت کرتا ہوں اور اپنے خلاف ریفرنس میں ہر پیشی کو یقینی بناتا ہوں۔ انہوں نے استدعا کی کہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لئے جائیں۔

مزیدخبریں