راولپنڈی( جزل رپورٹر) راولپنڈی آرٹس کونسل میں قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام شہادت امام حسین علیہ السلام, یوم دفاع پاکستان اور آذادی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا مہمان خصوصی جانشین دربار عالیہ رتے ہوتر شریف و سجادہ نشین دربار بری امام سرکار پیر سید محمد علی گیلانی نے کہا کہ بیرونی دشمن سے لڑنے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے. کشمیر کے معاملے پر ہمیں حضرت امام حسین علیہ اسلام اور واقعہ کربلا کو رول ماڈل بنانا ہو گا۔