ماسکو(صباح نیوز) روسی عدالت نے شدت پسندانہ ٹویٹ دینے پر ایک بلاگر کو 5 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا ۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی بلاگر ولادیس لو سینیسٹا نے 31جولائی کوقانون نافذ کرنے والے اداروں کے بچوں پر حملے کرنے کے حوالے سے ایک ٹویٹ پوسٹ کی جس پر اسے گذشتہ ماہ حراست میں لے لیا گیا۔ روس کے ضلع پریسنینسکے کی عدالت نے اسے شدت پسندی کو ہوا دینے کا قصوروار ٹھہراتے ہوئے 5 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا ۔