بھارت کی ممتاز صحافی نیروپاماسبرامینین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ سبرامینین نے جوکہ انڈین ایکسپریس کی صحافی ہیں اور حال میں مقبوضہ کشمیر سے واپس آئی ہیں متعدد ٹویٹس میں اپنے مشاہدات کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی حکومت سے ناراض ہیں۔