مقبوضہ کشمیر میں حریت کارکنوں نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کسی کو بھی مقبوضہ علاقے آنے اور ہندوتوا کا نظریہ اپنے ساتھ لانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
یہ بات حریت کارکنوں نے بھارت کے صوبے مہاراشٹرا کی حکومت کے اس اعلان کے ردعمل میں مقبوضہ کشمیر میں تقسیم کئے گئے پوسٹروں اور پمفلٹوں کے ذریعے کہی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں دوسیاحتی مقامات کےلئے اراضی خریدنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
حریت کارکنوں نے پوسٹروں اور پمفلٹوں کے ذریعے کہاکہ ہم مشترکہ طورپر مہاراشٹرا حکومت کوخبردار کرتے ہیں کہ وہ ہمارے جذبات مجروح کرنے سے باز رہے۔ انہوں نےکہا کہ اس اقدام پر کسی بھی قسم کے ردعمل کی ذمہ داری مہاراشٹرا حکومت پرعائد ہوگی۔