پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے مذاکرات آٹھ سے دس ستمبر تک بینکاک میں ہوں گے

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے مذاکرات آٹھ سے دس ستمبر تک بینکاک میں ہوں گے۔ پاکستانی وفد مذاکرات کیلئے سات ستمبر کو روانہ ہوگا۔پاکستان او رایف اے ٹی ایف کے درمیان فیصلہ کن مذاکرات آٹھ سے دس ستمبرتک بینکاک میں ہوں گے۔ وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک، اقتصادی امور ڈویژن، نیکٹا اور ایس ای سی پی کے حکام مذاکرات میں پاکستانی وفد کی نمائندگی کریں گے۔ایف اے ٹی ایف پاکستانی رپورٹ کا حتمی جائزہ لے گا۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے تقریبا سو اضافی سوالات پوچھے ہیں۔مذاکرات میں منی لانڈرنگ، کرنسی کی غیرقانونی ترسیل پر قابو پانے اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق اقدامات کابھی جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستانی حکام کالعدم تنظیموں کی سرگرمیاں روکنے اور اثاثے ضبط کرنے پر بریفنگ دیں گے۔ایف اے ٹی ایف پاکستانی رپورٹ اور اقدامات کا حتمی جائزہ لینے کے بعد اکتوبر میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے، برقرار رکھنے یا بلیک لسٹ میں ڈالنے سے متعلق فیصلہ کرے گا.

ای پیپر دی نیشن