صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ کے نواحی علا قے خیزئی چوک کے قریب یکے بعدیگرے 2دھما کوں میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں ،صحافیوں سمیت 10افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے خیزی چوک کے قریب نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر کے ساتھ یکے بعد دیگرے 2دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10افراد زخمی ہوگئے ہیں ،لاش اور زخمی کو فوری طورپر سول ہسپتال ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کردیاگیا ،جاں بحق شخص کی شناخت رضاکار تنظیم چھیپا کے کلرک نعیم کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر ابراراحمد ،کیمرہ مین سید رحمت علی ،پو لیس تھا نہ خروٹ آ با د کے ایس ایچ او نورالحسن ، ائیرپورٹ روڈ تھانہ کے ایس ایچ او نیاز ،سپا ہی عصمت اللہ ،اسپیشل برانچ کے اہلکا ر خوشدل، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے فضل الرحمان ،کا نسٹیبلز ارشاد ،عارف علی ،سویلین نصیب اللہ ودیگرشامل ہیں ،سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔ عینی شاہدین کاکہناہے کہ دس سے پندرہ منٹ بعد دوسرا دھماکا ہوا۔ دریں اثناء صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کوئٹہ بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ملک دشمن عناصر صوبے کے امن و امان کی صورتحال خراب اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بم دھماکے میں زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
کوئٹہ: یکے بعدیگرے 2دھما کوں میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں ،صحافیوں سمیت 10افراد زخمی ہوگئے
Sep 05, 2019 | 22:36