اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی + نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں کرونا میں نمایاں کمی کے بعد اب معمولی سا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ملک اب تک 2 لاکھ 97 ہزار 596 افراد میں اس وائرس کی تصدیق، جس میں سے 6 ہزار 335 مریض انتقال کر گئے جبکہ 2 لاکھ 82 ہزار 268 صحتیاب ہوگئے۔ 4 ستمبر تک کرونا وائرس سے مزید 398 نئے کیسز سامنے آئے اور 7 مریض انتقال کر گئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 343 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے جس کے بعد ملک میں فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 993 ہے۔پنجاب میں مزید 61 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ ایک مریض انتقال کر گیا۔ مجموعی کیسز کی تعداد 97 ہزار 44 ہوگئی ہے۔اموات کی تعداد 2 ہزار 206 تک جا پہنچی ہے۔ سندھ میں گزشتہ روز 214 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 5 مریض انتقال کر گئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 41 ہوگئی۔ اموات کی تعداد 2 ہزار 420 تک پہنچ گئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں مزید 25 افراد کووِڈ 19میں مبتلا پائے گئے تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔اسلام آباد میں مجموعی کیسز کی تعداد 15 ہزار 714 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 175 ہے۔خیبر پختونخوا نے کورونا کے 84 نئے کیسز کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد 36 ہزار 498 ہوگئی۔ اموات کی تعداد 1255 پر برقرار ہے۔ آزاد کشمیر میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 ہزار 306 ہوگئی ہے۔مزید ایک مریض کے انتقال کر جانے سے اموات کی تعداد 65 ہوگئی۔ گلگت بلتستان میںمزید 13 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مجموعی کیسز کی تعداد 2 ہزار 948 ہوگئی ہے۔ انتقال کرجانے والے مریضوں کی تعداد 71 ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 314 مریض اس وائرس سے شفایاب ہونے میں کامیاب رہے۔اس طرح میں ملک میں صحتیاب مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 268 ہوگئی جو مجموعی کیسز کا 94 فیصد ہے۔کرونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 8 لاکھ 73 ہزار 183 ہوگئی جبکہ 2 کروڑ 64 لاکھ 66 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 63 لاکھ35 ہزار سے زائد ہے اور وہاں ایک لاکھ91ہزار58 اموات ہوئی ہیں۔ نیوزی لینڈ کے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ تین ماہ کے دوران کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پچاس سالہ شخص میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اس کو اوائل کے مڈل مور ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا ہے۔
کرونا: مزید 7 اموات، 398 نئے کیس، نیوزی لینڈ میں 3 ماہ کے دوران پہلی ہلاکت
Sep 05, 2020