بلوچستان میں پولیوکا نیا کیس  سامنے آ گیا ، تعداد 17 ہو گئی 

کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا، پشین میں 34 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد رواں سال کیسز کی مجموعی تعداد 17 ہو گئی۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ضلع پشین کی یونین کونسل علی زئی کے 34 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بچے کے خون کے نمونے 19 اور 20 اگست کو لیے گئے تھے ، بچے کا تعلق پولیو سے انکاری خاندان سے ہے۔ نیا کیس سامنے آنے کے بعد بلوچستان میں رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد 17 تک پہنچ گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...