کراچی میں کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کا معاملہ نیپرا کا نوٹس‘ تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل 

Sep 05, 2020

اسلام آباد(نا مہ نگار)کراچی میں بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کا معاملہ،نیپرا نے کے الیکٹرک کیخلاف معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی ہے،نیپراا علامیہ کے مطابق کراچی میں بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کے معاملے پر نیپرا نے کے الیکٹرک کیخلاف معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی ہے،ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ کی سربراہی میں کمیٹی کراچی جا کر تحقیقات کرے گی،کمیٹی نیپرا قوانین کی خلاف ورزیوں سے متعلق حقائق کو تلاش کرے گی،جولائی اور اگست کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں ہلاکتوں کا جائزہ لیا جائے گا،اتھارٹی نے کمیٹی کو مکمل تحقیقات کے بعد جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،رپورٹ کے تناظر میں کے الیکٹرک کے خلاف قانونی کارروائی کا تعین کیا جائے گا۔

مزیدخبریں