کانپور (بھارت) (نوائے وقت رپورٹ) کانپور کے علاقے نظیرآباد پولیس سٹیشن کے کباڑی مارکیٹ میں بیتی رات اس وقت ہلچل مچ گئی جب لوگوں کے موبائل پر وائی فائی نیٹ ورک میں پاکستان زندہ باد کے نام سے نیٹ ورک نظر آنے لگا۔ کچھ لوگوں کو لگا کہ ان کا موبائل ہیک کر لیا گیا ہے۔ پولیس کو اطلاع دینے پر وائی فائی کا نام بدل گیا۔ پولیس نے اسے کسی کی شرارت بتا کر جانچ سائبر پولیس کو دے دی ہے۔ ڈی آئی جی ڈاکٹر پرتیندر سنگھ نے بتایا کہ کباڑی مارکیٹ کے مقامی ایک شخص نے بدھ کی دیر رات دفتر سے لوٹنے کے بعد گھر میں لگے وائی فائی کو آن کیا۔ اسے کھولتے ہی ان کے موبائل میں پاکستان زندہ باد کے نام سے نیٹ ورک نظر آیا۔اس کے بعد گھبرائے شخص نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر جاکر نیٹ ورک کا نام بدلا۔ حالانکہ یہ حرکت کرنے والے شخص کا ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ فی الحال پولیس اور خفیہ ایجنیسیاں معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے پاکستانی ہیکرز کے ذریعے وائی فائی ہیک کرنے کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے اطلاع پولیس کو دی۔
بھارت: وائی فائی نیٹ پر پاکستان زندہ باد کا نام‘ ہلچل مچ گئی
Sep 05, 2020